لاپتہ شبیر کی بازیابی کیلئے لواحقین کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

کوئٹہ(انتخاب نیوز) لاپتہ شبیر بلوچ کی عدم بازیابی اور گمشدگی کےخلاف آج بروز اتوار کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لواحقین کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار برسوں سے لاپتہ آواران کے رہائشی نوجوان شبیر بلوچ کے لواحقین کی طرف سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں ان کی بازیابی یا عدالت میں پیشی کا مطالبہ کیا گیا، لواحقین کا دعویٰ ہے کہ شیبر بلوچ کو چار سال پہلے تربت کے علاقے گورکوپ سے لاپتہ کیا گیا تھاجنہیں اب تک منظر عام پر نہیں لایا گیاہے ناہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیاگیا ہے، احتجاجی مظاہرے سے دیگرگمشدہ افراد کے لواحقین نے بھی خطاب کیا۔ شبیر بلوچ کی گمشدگی کو چار سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا میں طلبہ اور سماجی کارکنوں کی جانب سے ان کی بازیابی کیلئے مہم چلائی جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں