نوازشریف اس وقت بھارت کے پٹھو بن چکے ہیں،اعظم سواتی

قوم نوازشریف کو معاف نہیں کرے گی،الطاف حسین بے معنی ہوگیا، اب نوازشریف بھی بے معنی ہورہا ہے، گفتگو
اسلام آباد :وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے اپوزیشن کے بیانیہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اس وقت بھارت کے پٹھو بن چکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف سن لو! آپ کا بیانیہ غداری ہے،غداری ہے اور غداری ہے۔ اعظم سواتی نے کہاکہ پاکستانی عوام،سالمیت اور فوج کے خلاف نوازشریف بھارتی پٹھو بن چکا ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ قوم نوازشریف کو معاف نہیں کرے گی،الطاف حسین بے معنی ہوگیا، اب نوازشریف بھی بے معنی ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی اداروں کی سالمیت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ جن اداروں نے نوازشریف کو شرف عزت بخشا،آج انہیں کے خلاف ہوگئے، ہم ملک کے ساتھ فوج کے ساتھ اور پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری بھی دھوکہ دہے کی سیاست کررہاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں