تنظیمی اختلافات کو سیاسی بحث و مباحثے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ یونیورسٹی آف بلوچستان یونٹ کے آرگنائزر فیصل بلوچ نے کہا ہے بی ایس او کی سیاست قومی شعور کو اجاگر کرکے نوجوانوں کو علمی و سیاسی طور پر تیار کرنا ہے 16 اکتوبر کو خضدار میں ہونے والی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے قومی و تنظیمی فیصلوں کی امید کرتے ہے بی ایس او کی قومی کونسل سیشن بلوچ سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی یے قائد طلباء واجہ نزیر بلوچ کے قیادت میں بی ایس او منظم و فعال ہے تنظیم میں انتشار و تقسیم کے لئے منفی پروپگنڈوں کی مذمت کرتے ہے بی ایس او شہداء کی وارث تنظیم یے اسے زاتی خواہشات و گروہی مفادات کے زریعے نہیں چلایا جاسکتا تنظیم کے آئین میں زون مرکز و یونٹ سطح پر کام کرنے کا طریقہ کار مکمل طور پر واضح ہے آئین ہی تنظیمی ڈسپلن کی بنیاد ہے اندورنی اختلافات کی آڑ میں تقسیم در تقسیم کی عمل کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے تنظیمی عہدوں پر الیکشن کا طریقہ کار واضح ہے کوئٹہ زون کے تمام یونٹس میں ممبر سازی مکمل کرکے تمام یونٹس کے الیکشن باقائدہ آئینی طریقے سے منعقد ہونگے بی ایس او کے تمام دوست ڈسپلن کی پابندی کرے تمام اندرونی اختلافات کو سیاسی بحث و مباحثے سے حل کیا جاسکتا ہے تنظیم کا آئین و ڈسپلن سب سے مقدم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں