کراچی، انڈین ایجنسی‘’را”کے ونگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی:کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرانڈین خفیہ ایجنسی‘’را”کے ونگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی کے پولیس چیف غلام نبی میمن نے بتایا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک‘’را”کا سربراہ شاہد عرف متحدہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کیں۔ گرفتار ملزم شاہد شہر میں‘’را”کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ گرفتارملزمان شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں