کوئٹہ، ایک شخص کی لاش برآمد
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مین سٹی نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے مین سٹی نالے سے ایک شخص کی نعش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص نشے کا عادی لگ رہا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


