حاجی حیدر اور اشفاق بلو چ کی بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی سے بنیادی رُکنیت ختم کردی گئی

بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی حیدر اور کوئٹہ زون کے جنرل سیکرٹری اشفاق بلوچ کی معطلی کے دورانیے میں مسلسل تنظیم میں انتشار پھیلانے, تنظیم میں دھڑا بازی کےلیے جدوجہد کرنے, تنظیمی عہدیداران کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی اور تنظیم کیخلاف منفی پروپیگنڈا کا حصہ ہونے کی وجہ سے بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے. اس حوالے سے تنظیم یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ تنظیم میں تنقید تنظیمی اراکین کا آئینی و بنیادی حق ہے مگر تنقید کے نام پر انتشار, الزام تراشی,گروہ بندی اور پراپیگنڈہ کسی بھی صورت نا قابل قبول ہے. تنظیمی آئین تمام اراکین پر برابر لاگو ہوتا ہے اور آئین سے روگردانی کی صورت میں تنظیم کسی بھی ارکان کیخلاف فیصلہ لینے کا مجاز ہے. اسی اثنا میں معطلی کے وجوہات اور معطلی سے لے کر فارغ کرنے کے دورانیے تک مذکورہ ارکان جن غلطیوں کا مرتکب ہوئے انھیں تفصیلی ڈرافٹ کی صورت میں تمام زونوں کو بھیج دیا گیا ہے.
آٙئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈہ میں کتاب کاروان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تمام زونوں میں بُک ڈونیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ لیا گیا. مرکزی کمیٹی کی اکثریت کے صلاح مشورہ کے بعد مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن خالد بلوچ کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا جبکہ کراچی زون کے جنرل سیکرٹری عارف بلوچ اور ڈیرہ غازی خان زون کے صدر اظہر بلوچ کو سنٹرل ورکنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں