ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ، غیر ملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان
نیویارک;اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں، اس میں غیر ملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا جنرل اسمبلی کی 55 ممالک پر مشتمل کمیٹی سے خطاب میں کہنا تھا کہ خود مختار ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنا یو این چارٹر کا اہم حصہ ہے۔چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں ہیومن رائٹس کے حوالے سے نیا قانون لاگو پر جرمنی کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے منیر اکرام نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے اور کسی بھی ملک کے نیشنل سکیورٹی معاملات کا قانونی اختیار ریاست کے پاس ہوتا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہانگ کانگ کے معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں، ہانگ کانگ کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان ہانگ کانگ سے متعلق چین کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔


