امریکا کے ایران کے خلاف نئے اقدامات

واشنگٹن، ایران کے مالیاتی شعبہ پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کررہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا ایران کے مالیاتی شعبہ پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کررہا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔واشنگٹن پوسٹ نے بھی ایران کیخلاف امریکا کی نئی پابندیوں سے متعلق خبر دی تھی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر دباؤ بڑھادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں