اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کو واپسی کا آخری موقع دیدیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے علاج کے لئے لندن گئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو واپسی کا آخری موقع دے دیا عدالت نے میاں نواز شریف کو 24نومبر کے روز بذریعہ اشتہار طلب کر لیا العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ اشتہار جاری کرنے کے سوا اب کوئی چارہ نہ تھا نواز شریف وارنٹس وصول نہیں کر رہے تو اشتہار کے ذریعے بتایا جائے 24نومبر کو عدالت میں حاضر ہوں تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کمیشن اور دفتر خارجہ افسران کے بیانات اور دستاویزات ثابت کرتے ہیں نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی جو بے سود ثابت ہوئی 15ستمبر کے بعد سے ان کے وکیل خواجہ حارث نے بھی پیش ہونا چھوڑ دیا ایسے میں عدالت کے پاس اشتہار جاری کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا عدالت نے بین الاقوامی ایڈیشن والے دو اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کے بعد،اشتہار کی کاپی پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کو لندن ارسال کرنے کا حکم بھی دیا ہے اشتہار ایک ہفتے کے اندر جاری کرنے کی ہدایت کے ساتھ رجسٹرار آفس کو دونوں اپیلیں 24نومبر کے روز دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف نیب نے العزیزیہ اور ایون فلیڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جس کی سماعتوں پر نوازشریف عدالت حاضر نہیں ہوئے میاں نوازشریف بغرض علاج لندن قیام پذیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں