پی ڈی ایم کی قیادت کی جیل جانے کی صورت میں متبادل کاانتخاب بھی کرلیا ہے، یعقوب ناصر

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کے تحریک کے نتیجے میں قیادت جیلوں میں گئی تو ہم نے متادل قیادت کا انتخاب بھی کر لیا ہے ہمیں جیلوں سے حکومت نہ ڈرائے ہماری تاریخ جلا وطنی قیدوبند اور نظربندی جیسے قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے باعث ہر صورت گھر جائی گی یہ حکومت مصنوعی ہے جلد ختم ہونے والی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے اجتماعی فیصلوں کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے استعفوں کے بعد بی ھساکیوں پر کھڑی حکومت ازخود ختم ہو جائیگی کوئٹہ میں پچیس اکتوبر کو پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ عام ہو گا انہوں نے کہا کہ اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کو اغواء ہوئے کئی روز گذر گئے لیکن حکومت انکی باعزت بازیابی میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعت کے ایک اہم رہنماء اغوا ہوا ہے اور حکومت اسکی بازیابی میں بے بس ہے تو عام لوگوں کی اغواء کی کیا حالت ہو گی قانون اور ائین کے رو سے تمام شہری برابر ہیں لیکن آج صوبے میں اغواء کے واقعات ایک مرتبہ پھر شروع ہو گئے ہیں جس سے عام شہریوں میں بھی ایک مرتبہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گی ہے انہوں نے کہا کہ اسد خان اچکزئی کے اغواء سے انکے اہل خانہ اور پارٹی میں تشویش پائی جاتی ہے اور انمیں غم کی کیفیت ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اور پوری حکومتی مشینری کو حرکت میں آنی ہوگی اور جتنی جلد ممکن ہو سکے صوبائی حکومت مغوی رہنماء کو بازیاب کرے اور حکومت پورے صوبے کے عوام کو تحفظ کا احساس دلائے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن اے این پی کی صوبائی قیادت کے ساتھ ہے اور انکے ساتھ ہر تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی انصاف پینل کے چئیرمیں اسفند یار خان کاکڑ کے تمام جائز مطالبات کی بھی حمایت کرتا ہوں صوبائی اور وفاقی حکومت انکے تمام مطالبات کو فوری طور پر حل کرے انہوں نے کہا کہ لورالائی کو گیس کی فراہمی جعلی ڈومیسائل کا خاتمہ پورے ژوب ڈویژن کے اضلاع کے پراپرٹی ٹیکس کا خاتمہ لورالائی ڈی جی خان اور لورالائی ڈی ائی خان کو شاہراہوں کو کوئٹہ تک ڈبل کیا جائے اور لورالائی سپیرہ راغہ سڑک کی تعمیرکا کام بھی التواء کا شکار ہے اسکی تعمیر بھی جلد مکمل کی جائے اس سے ٹریفک کے حادثات میں کمی ائیگی اس وقت ان حادثات میں کئی گھر وں کے نوجوان زندگی کی بازی ہار چکیں ہیں انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے میں سینٹ میں بھی اواز اٹھاونگا اور صوبائی حکومت سے بھی بات کرکے اسکے حل کیلئے بھر پو کوشش کرونگا انہوں نے یکم اپریل سے پیدل مارچ کے تمام شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انھیں اپنے جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں