جلسے کی اجازت نہ دی تو سڑکیں جلسہ گاہ بن جائیں گی، خرم دستگیر

گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) جلسے کی اجازت نہ دی تو سڑکیں جلسہ گا ہ بن جائیں گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اگر گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو ساری سڑکیں جلسہ گاہ بن جائیں گی۔گوجرانوالہ میں جلسہ کی اجازت لینے خرم دستگیر کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے کہا کہ محکمہ صحت اور سیکورٹی اداروں کی رپورٹ پر اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرینگے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو دو بار درخواست دی گئی جواب نہ ملنے پر آج ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں