افغانستان فضائی آپریشن کمانڈر سمیت 40 افراد ہلاک
کابل:افغان علاقوںمیں فضائیہ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کلین اپ میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر سمیت20دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے، دوسری جانب طالبان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے ضلع ہرات میں 20شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پکتیا میں گذشتہ رات ہوائی حملے میں بارہ طالبان باغی مارے گئے۔وزارت دفاع نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان وسطی پکتیا کے دارا گائوں میں جمع ہوئے تھے اور فضائی حملے کے ذریعہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ صوبہ میدان وردک میں ایک طالبان کمانڈر اول خان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائن نے بتایا کہ جمعہ کی رات ، ایک سینئر طالبان کمانڈرکے ساتھ اس کے 2ساتھی بھی تھے۔ مشترکہ سیکیورٹی فورسز نے دوسرے صوبے جاتے ہوئے ہلاک کردیا۔دوسری جانب مقامی حکام اور وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہرات اور ہلمند صوبوں میں دو دھماکوں میں کم از کم سات شہری ہلاک ہوگئے۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہفتہ کی صبح صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک ضلع میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں پانچ شہری ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ یہ ماین طالبان نے لگائی تھی۔ہرات پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان محمد رفیق شیرزئی کے مطابق جمعہ کی شام کو اسی طرح کے ایک واقعے میں ، صوبہ ہرات کے ضلع شندند میں ہرات قندھار شاہراہ پر مسافروں کی بس نے سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا دیا ، جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔


