خضدار، سندھ و بلوچستان کے جزائر کو وفاق کے حوالے کرنے کیخلاف نیشنل پارٹی کی احتجاجی ریلی

خضدار (نماٸندہ خصوصی) سندھ اور بلوچستان کے جزیروں کے حوالے سے صدارتی آرڈینس کے خلاف نیشنل پارٹی خضدار کی جانب سے ریلی۔ وفاق کا ‘پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020’ مسترد۔ آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے
بلوچستان کے جزیروں کے حوالے سے جاری کردہ صدارتی آرڈینس خلاف نیشنل پارٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گٸی۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتاہوا خضدار پریس کلب پہنچی۔ جہاں مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوٸے نیشنل پارٹی کے ضلعی ناٸب صدر سلمان زہری نے کہاکہ بلوچستان کے جزیروں کےمتعلق جاری کردہ قبضہ آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، یہ ساحل بلوچستان کے تھے اور رہیں گے، ان پر کسی صورت میں قبضہ کی اجازت نہیں دی جاٸے گی جب تک نیشنل پارٹی کا ایک کارکن بھی زندہ ہے تو وہ اسطرح کے بلوچ دشمن اقدامات کے خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔ سات سو پچاس کلومیٹر پر محیط ساحلی پٹی بلوچ قوم کا ہے اس پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے جاسکتی اس موقع پر ریجنل سیکرٹری وحدت امین دوست بلوچ، تحصیل صدر عبدالوھاب غلامانی، زونل صدر پی ایس او پجار بابل بلوچ، خلیل احمد ودیگر نے کہاکہ وفاق کے آرڈیننس کے متعلق بلوچستان کی نااہل حکومت خاموش ہے لیکن نیشنل پارٹی اور بلوچ قوم خاموش نہیں رہے سکتی، بلوچستان ساٸل وساٸل پر کوٸی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا یہ سرزمین بلوچ قوم کی ہے اس کی ایک اینچ پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے ہم وفاق کو متنبہ کرتے ہیکہ وہ اس بلوچ دشمن آرڈیننس کو واپس لے ورنہ ہم پورے پاکستان میں احتجاج کووسعت دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں