شراب لائسنس کیس، اشرف گوندل کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی شراب لائسنس اجراء کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر تے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی، جیل حکام نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو عدالت پیش کیا۔شراب لائسنس، نیب نے سابق DG ایکسائز اکرم گوندل کو گرفتار کرلیا

عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائے گا، اس پر پراسیکیوشن نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں، جلد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر عدالت نے اکرم اشرف گوندل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 26اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

عثمان بزدار نے اشرف گوندل کو شراب لائسنس کا ذمہ دار قرار دیدیاواضح رہے کہ نیب نے سابق ڈی جی ایکسائز کو شراب کے لائسنس کے غیر قانونی اجراء میں گرفتار کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں