فضل الرحمان نے مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ٹھان لی‘ فیاض الحسن

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ فضل الرحمان نے مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ٹھان لی، اس کردار کو بخوبی نبھانے پر مولانا کو ‘مولانا نواز شریف زرداری’ کا لقب ملا، نواز شریف کو سکیورٹی رسک قرار دینے والے آج ان کا دفاع کررہے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوے دیا کرتے تھے، قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے، آج وہی مولانا تھالی کے بینگن کی طرح بیگم صفدر اعوان کے جانب لڑھک آئے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں