کچھی کے لئے اسپیشل فیلڈ پیکج کا اعلان کیا جائے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز ضلع کچھی کے معززین و قبائلی معتبرین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع کچھی آج تک نظر انداز ہے جس کی وجہ سے کچھی کے بیشتر متاثرہ علاقے صوبائی حکومت کی طرف دیکھتے ہیں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے سب سے زیادہ ضلع کچھی متاثر ہوا تھا لیکن اب تک کچھی کی عوام کی حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں کی گئی جس سے عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے امداد کے نام پر لوگوں کو راشن بیگ میں صرف آٹا اور چینی مہیا کیا گیا جس کی کوالٹی انتہائی ناقص تھی وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع کچھی کے لئے اسپیشل فیلڈ پیکج کا اعلان کیا جائے کورونا کے بعد ٹڈی دل نے بری طرح کچھی میں زراعت کو نقصان پہنچایا ٹڈی دل کے بعد سیلاب جیسی قدرتی آفت نے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے ٹڈی دل نے ضلع کچھی میں تیار فصلوں کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ضلع کے زمیندار اور عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی ہے صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا حلقے کی عوام نے جو بھروسہ کیا تھا اس پر پورا اترنے کی کوشیش کرونگا عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں