بغیر سفری دستاویزات ایران جانے والے 498پاکستانی گرفتار
چاغیٰ:غیر قا نونی طور پر بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخل ہو نے والے مزید498 پاکستانی با شندوں کو ایرانی حکام نے پا کستانی سرحدی حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔لیویز ذرائع کے مطابق ایران میں غیر قانونی طور پر دا خل ہو نے والے 498پاکستانی باشندوں کو پا کستانی سرحدی فورسز کے حوالے کردیاگیا ہے جنہیںمحکمہ صحت کے اہلکاروں نے کرونا وائرس کے پیش نظر اسکریننگ کے بعد تفتان لیویز تھانہ منتقل کردیا ایران بدر کئے جا نے والوں میںاکثریت کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے مزید لیویز نے تفتیش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


