بچے ہمارا مستقبل، تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، سردار یار محمدرند
کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند نے اساتذہ کو سختی کے ساتھ ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بچے ہمارے مستقبل جن کی مستقبل اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،ایک بڑے وقفے کے بعد مطالعہ کاعمل عمومی طورپر جاری رہتے دیکھ انتہائی خوشی ہوئی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹائون کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ تعلیم کے حکام بھی تھے ۔جمعرات کو وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند اچانک گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹائون کے دورے پرپہنچے جہاں پر وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیااور اس امر پر خوشی کااظہار کیاکہ ایک بڑے وقفے کے بعد مطالبہ کا عمل عمومی طورپر جاری ہے جس سے دلی سکون ملا ،انہوں نے کہاکہ سکول انتظامیہ کی طرف سے حکومت پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پی کی پیروی کرنے پر اسکول انتظامیہ کی بھی تعریف کی،انہوں نے اساتذہ پر زوردیاکہ وہ سکول کے اوقات کار میں سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ یہ بچے ہمارے مستقبل ہے اور ان کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔یہی لوگ آگے جا کر صوبے کا نام روشن کرینگے ۔


