تمام صوبے بلوچستان کے طلباء کے لیے خصوصی نشستیں مختص کریں، ایچ ای سی کی درخواست

کوئٹہ، ایچ ای سی کے جاری کردہ اعلامیے میں ملک کے تمام صوبوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان کے طلباء کیلئے خصوصی نشستیں مختص کریں، ایچ ای سی کا یہ اقدام ان کی طرف سے بلوچ طلباء اور پاکستان میں نظرانداز اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کو مدد کرنا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچ طلباء کیلئے کوٹہ کے علاوہ خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایچ ای سی کو اعزاز حاصل ہے کہ ادارے نے بلوچستان کے ضرورت مند طلباء کیلئے 4523 اسکالرشپس دیے، 3000احساس اسکالرشپس، 227 اورسیز اسکالرشپس، 332مقامی اسکالرشپس اور 300میڈیکل طلبا کو ہر سال مختص کرنا شامل ہے۔رواں سال کے مئی میں ایک خصوصی پیکج کے تحت بلوچستان اور گلگت کی یونیورسٹیز کیلئے 285ملین مختص کیے گئے تھے،
ایچ ای سی کے خصوصی پروگرامز میں آغاز حقوق بلوچستان، پی ایچ ڈی طلباء کیلئے مقامی اور اورسیز اسکالرشپس شامل ہیں، جبکہ اس کے علاوہ پرویژن آف ہائیر ایجوکیشن اپورچونٹیز فار اسٹوڈنٹس آف بلوچستان اور فاٹا فیزii منصوبے کے تحت 1000گریجویٹ اور 294 پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس دیئے گئے ہیں جبکہ 44طلباء کو لاء گرایجویٹ اسکالرشپس کے تحت ملک اور بیرون ملک میں پڑھایا گیا ہے۔
جبکہ اس کے علاوہ 30941طلباء وزیراعظم کے فیس ریمبریسمنٹ اسکیم کے تحت فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ بلوچستان کے طلباء کو اعلی سطح کی تعلیم دینے کے مقصد کے تحت ایچ ای سی اپنے اس مشن کو جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں