پاکستانی ڈراموں میں افیئرز کے سوا کچھ نہیں دکھایا جاتا ، ثمینہ علوی
اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی نے پاکستانی ڈراموں میں ایک جیسے ہی غیر مہذب موضوعات دکھائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ڈراموں میں غلط چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں دکھایا جاتا۔ایک انٹرویو میں خاتون اول نے اعتراف کیا کہ وہ ایک جیسے ہی ولگر موضوعات کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے کم دیکھتی ہیں، کیوں کہ ان میں افیئرز اور غلط چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں دکھایا جاتا۔خاتون اول نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی ڈرامے دیکھنے سے ڈپریشن ہوجاتا ہے، کیوں کہ ان میں کوئی بھی ڈھنگ کی چیز نہیں دکھائی جاتی
Load/Hide Comments


