پشین،ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،7 زخمی

پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں خوفناک ٹریفک حادثہ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ہفتے کو پشین کے علاقے یارو کے قریب کلی مندنڑ کے مقام پر مسافر ویگن اور گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون دولت بی بی زوجہ نجیب اللہ کاکڑ سکنہ کوئٹہ، گل محمد ولد دین محمد کاکڑ سکنہ پشین اور عبدالرؤف کاکڑ سکنہ کلی مچان پشین موقع پر جاں بحق جبکہ محمد یوسف ولد حاجی عبدالرؤف کاکڑ سکنہ توبہ کاکڑی پشین، محمد عمر ولد فضل محمد درانی سکنہ امیرآباد پشین، عبدالرسول ولد فراز احمد سلیمان خیل سکنہ نواں کلی کوئٹہ، محمود خان ولدسردار سلیمان خیل سکنہ نواں کلی کوئٹہ، سردار ولی ولد عطا ء محمد کاکڑ سکنہ کوئٹہ اور ظاہر خان زخمی ہوگئے جنہیں ایمبولینسز کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش متعلقہ لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں