یورپی یونین کے اجلاس کے بعد آسٹریا کے وزیر خارجہ کرونا کا شکار

برسلز : آسٹریا کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلنبرگ کے ٹیسٹوں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متاثر ہو گئے ہیں۔ غالب گمان ہے کہ یہ متعدی وائرس گذشتہ پیر کے روز یورپی یونین کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے دوران الیگزینڈر کو منتقل ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایاکہ احتیاطی اقدام کے طور پر تمام حکومتی ارکان کا کرونا ٹیسٹ ہو گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آسٹرین وزیر خارجہ پر کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں