بلاول بھٹو زرداری پر الزام نہیں، اس کے والدین نے کرپشن کا پیسہ بنایا، ذلفی بخاری

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پر کرپشن کا الزام نہیں ہے، ان کے والدین نے کرپشن کا پیسہ بنایا۔اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اپوزیشن نے انتہائی گراوٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری سے متعلق انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی پر کرپشن کا الزام نہیں ہے،بلاول کے والدین نے کرپشن کا پیسہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ والدین نے کرپشن نہ کی ہوتی تو والد کی طرح بلاول بھی سنیما کے باہر ٹکٹ بیچتے۔زلفی بخاری نے کہا کہ جھوٹے اور گندے حملے کر کے بلاول نے آج اپنے حسب نسب سے آگاہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں