آرمی چیف سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

برطانوی چیف آف ڈیفنس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو بھی تسلیم کیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو بھی تسلیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں