عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی

لاہور:ایڈیشنل سیشن جج یاسر حسین نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27اکتوبر کو طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج یاسر حسین نے میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔میشا شفیع نے سائبر کرائم کی ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکی جائے۔ علی ظفر کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں،میشا شفیع کے صرف پانچ گواہ مقدمے میں نامزد ہیں،استدعا ہے کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی مکمل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں