بی این پی کی مرکزی کمیٹی کااجلاس 27اکتوبرکو کوئٹہ میں ہوگا

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 27 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہو گا اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کرینگے جبکہ اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی چلائیں گے اجلاس میں پارٹی سے متعلق تنظیمی امور‘ بلوچستان‘ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا بیان میں مرکزی کمیٹی کے ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ 27اکتوبر کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں