امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ
واشنگٹن: امریکی قانون سازوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے سعودی عرب میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔جی ٹوئنٹی ممالک کا سربراہی اجلاس رواں سال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا، کورونا وبا کے باعث 21 اور 22 نومبر کو ہونے والا یہ اجلاس ورچول ہوگا جس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ سلمان کریں گے، اجلاس میں صحت سمیت درجنوں موضوعات پر بحث کی جائے گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے 45 قانون سازوں نے سعودی عرب میں ہونے والے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا ہے اس حوالے سے کانگریس سے تعلق رکھنے والے اراکین نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب جب تک انسانی حقوق کے بنیادی مسائل حل نہیں کرلیتا تب تک اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے۔
Load/Hide Comments


