ایک انچ زمین کسی کو نہیں دیا گیا،جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہیں گھسیٹنا چاہیے،جام کمال

کوئٹہ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اپوزیشن کو جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہیں گھسیٹنا چاہیے صوبے کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیا گیا،اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ غیر سنجید ہے کیا اپوزیشن رہنماء کورونا وائرس پھیلانے والے جلسوں میں اپنے خاندانوں اور عزیز و اقارب کو متاثر کرنے کے لئے لائیں گے یا نہیں، ہمیں ملک کی ترقی کیلئے سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت بی ایم سی میں امراض قلب کا ہسپتال بنا رہی ہے، یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ اپوزیشن غیر ضروری طور پر بلوچستان کو آئی لینڈ اتھارٹی کے معاملے میں نہ گھسیٹے بلوچستان کی ایک انچ بھی کسی کو نہیں دی گئی صوبے میں ایک ہی جزیزہ استولہ آئی لینڈ ہے جو کہ نیشنل پارک ہے جسے کسی بھی صورت نہیں لیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جزیروں کو منصوبوں کے لئے استعمال کیا گیا سندھ حکومت، کے پی ٹی،پورٹ قاسم نے ماضی میں بھی ایل این جی ٹرمینل جزیرے پر ہی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کیا جارہا ہے،کوئٹہ میں کینسر ہسپتال، نواں کلی میں ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہونے،فاطمہ جناح ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے،کوئٹہ میں ارلی چائلڈ کیئر کا مصنوبے شرو ع کرنے کے بعد بی ایم سی میں امراض قلب کے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جلسے جلوس کرنا غیر سنجیدہ عمل ہے کیا اپوزیشن کے رہنماء اپنے خاندانوں اورعزیز و اقارب کو کورونا وائرس پھیلا نے والے جلسوں میں شریک کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے ایساکوئی احساس نہیں ہے ہم کیوں انتے غیر سنجیدہ ہیں کیا کسی کو اندازہ ہے کہ اپوزیشن کے جلسے کتنا وائرس پھیلا رہے ہیں ہمیں ملک کی ترقی کیلئے سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرور ت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی ایسا عمل جو اخلاقی طور پر درست نہیں ٹھیک نہیں ہے خواہ وہ میرا یا وزیراعظم، اپوزیشن یا کسی کا بھی ہو، عوام اگر جلسوں کی مخالفت کرے تو یہ جلسے ممکن نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں