جبری مسلط کردہ حکومت کو سمندر برد کردیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

خضدار; پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جبری مسلط کردہ حکومت کو سمندر برد کردیں گے۔ کوٸٹہ جلسہ کے لیے کارکناں بھر پور تیاری کریں تاکہ دنیا کے بتایا جاسکے کہ ناجاٸز حکومت تسلیم نہیں کی جاسکتی ہم دنیا پر واضح کردیں کہ اگر زبردستی حکومت مسلط کی جاتی ہے تو ان کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا فریضہ ہے انہوں نے کہاکہ عوام غیرآٸینی حکومت کے خلاف نکلےکوٸٹہ جلسہ میں بلوچستان کے عوام دنیا پر واضح کردیں گے کہ وہ جبری حکومت کو نہیں مانتے، کوٸٹہ جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا تاہم میرا خضدار آنا تعزیت تک محدودسمجھاجاٸے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر مولانا فیض محمد کی بھاٸی کی رحلت پر تعزیت کے موقع پر کارکناں سے خطاب کرتے ہوٸے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں