بلوچ طلباکے مطالبات منظور،نوٹیفیکشن جاری، لانگ مارچ اور دھرنا ختم
بلوچ طلبا کونسل کی جانب سے مطالبات منظور ہونے کے بعد لانگ مارچ اوراحتجاجی دھرنا ختم ہوا
واضح رہے طلبا نےاپنے مطالبات کی منظوری کےلیے ملتان میں چالیس دن تک احتجاجی کیمپ لگائے اور شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے ملتان سے اسلام آباد براستہ لاہور لانگ مارچ کاآغاز کیا جس کے شرکا نے تین دن تک صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی کیمپ منعقد کیا
جہاں آج پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیررہنما مریم نوازشریف اوران کی پارٹی کے عہدیدران نے اظہارِیکجہتی کے لیے شرکت کی
جس کے بعد پاکستانی میڈیا میں بلوچ طلبا کاایشو نہایت سرعت سے پھیلنے کی وجہ سےحکومت کی طرف سے بلوچ اور پشتون طلبا سے مذاکرات کیے گئے
ان مذاکرات کی بدولت تحریری صورت میں بلوچستان ،فاٹا ،جی بی اور ٹرائبل ایریا ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کے طلبا کی منظوری کی صورت میں ظہورپذیر ہونے کی وجہ سے بلوچ طلبا نےاپنااحتجاجی دھرناختم کیا جبکہ پشتون طلبا نےاپنا دھرنا برقراررکھا ہوا
پشتون طلبا کےمطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور ہمارے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں ہم ان پر یقین نہیں کرتے کیونکہ ان کا اسکالرشپس ۵۰ فیصدمنظوراہواہے
دریں اثنا!!مسلم لیگ کے خواتین رکنِ صوبائی اسمبلی اورکارکنان نے بھی دھرنے کا دور ہ کیاتھا
جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظورنے بھی وفد کی شکل میں بلوچ طلبا کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اوراظہار یکجہتی کی
واضح رہے ممبرانسانی حقوق کے رہنما راجا اشرف کی سرگردگی میں ایک وفدنے بلوچ طلبا کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اورطلبا کےمطالبات کی مکمل تائیدکی
یادرہے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے وفدنے ڈاکٹرروف قیصرانی اور طالب حسین کی قیادت میں طلبا کیمپ میں شرکت کی اور اظہارِیکجہتی کی
یادرہے بلوچ طلبا نے مطالبات کی منظوری پر روایتی بلوچی چھاپ دھریس کااہتمام کیا اور وکٹری کے نشان بھی بنائے
اس موقع پرانہوں نے تمام میڈیا گروپوں ،تنظیموں ، گروہوں،سوشل میڈیاایکٹوسٹس اور شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بلوچ طلبا کی آواز کواعلی ایوانوں تک پہنچانے میں دامے درمے سخنے اپنی آواز بلندکی
اس موقع پر طلبا نے ،ڈیلی انتخاب ،روزنامہ آزادی ,زرمبش،ڈیلی سیویل،سہبِ حال ،بلوچستان افییرز،نوکیں دور اور گیست یک کو بلوچ طلبا کی آواز بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا
جنہوں نے لمحہ بہ لمحہ طلبا کی آواز کواعلی ایوانوں تک پہنچانے کی کوشش کی اور قوم تک طلبا کی آواز پہنچانے پران کاشکریہ ادا کیا


