اپوزیشن جماعتیں تھریٹس کو سنجیدگی سے لیں،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ؛چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے جلسے کی سیکیورٹی اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلسے میں قائدین اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،نیکٹا کی طرف دہشتگردی کا تھریٹ جاری کردیاگیاہے دہشتگردوں کا کوئٹہ میں کارروائی کو غلط نہیں قراردیاجاسکتا، اپوزیشن جماعتیں تھریٹس کو سنجیدگی سے لیں،انہوں نے کہاکہ جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے تاہم جلسے سے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ موجودہے، حکومت جلسے میں آنے والوں کیلیے ماسک اور سینیٹائزر فراہم کریں گے۔ عوام ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ایک زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے شہر میں دفعہ 144 لگانے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں