مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد‘اب بڑی بھی ہوجائیں‘فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ملک میں کوئی آرہا ہے نہ جار رہا ہے صرف 15جنوری سے پہلے نواز شریف آئیں گے۔فواد چوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اب بڑی بھی ہوجائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف 25 دسمبر تک اپنی سالگرہ اپنوں میں منائیں۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیسز عدالتوں میں حل کرے، اس کے علاوہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں، پیسے واپس کریں، ہماری طرف سے لندن میں رہیں یا نیویارک پیرس میں رہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنہیں غلط فہمی ہے کہ عمران جنوری سے پہلے جائیں گے وہ تسلی رکھیں، نہ کوئی آرہا ہے اور نہ کوئی جارہا ہے ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کا شوق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں