بابو سرٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری، متعدد سیاح پھنس گئے

بابو سرٹاپ، نانگا پربت، فیری میڈوس اور بٹوگاہ ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی اور شدید برفباری کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہو گئے۔
شدید برفباری سے بابوسرٹاپ پرگلگت بلتستان آنے والی 20 گاڑیاں ٹاپ پر ہی پھنس گئیں جنہیں پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر ریسکیو کر کے نکال لیا اور مسافروں کو قریبی گاؤں منتقل کر دیا۔
بابوسرٹاپ وناران شاہراہ شدید برفباری کے باعث بلاک ہے جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں