گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انجمن تاجران کا بلوچستان میں فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کا اعلان
کوئٹہ؛انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین حاجی نصرالدین کاکڑ حاجی اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ حاجی فاروق شاہوانی محمد حسین ہزارہ سید حیدراغا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان میں فرانسیسی اشیاء کی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی مسلسل اشاعت اور اس بار ان خاکوں کی فرانسیسی صدر کی جانب سے پذیرائی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں کئیبار توہین آمیز خاکے شائع ہوئے ہیں مگر ہم ہمیشہ اس سے کسی فرد کا انفرادی عمل قرار دے کر نظر انداز کرتے رہے مگر اس بار توہین آمیز خاکوں کی نہ صرف سرکاری سطح پر پذیرائی کی گئی بلکہ سرکاری طور پر اس سے آویزاں کرنا اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس کی حمایت میں تقریر مسلم امہ کے خلاف اعلان جنگ ہے جس کے ردعمل میں ترکی نے فرانس سے احتجاج کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کئے پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو بھی اس سلسلے میں فوری طور پر فرانس سے احتجاج کرنا چاہیے انجمنِ تاجران بلوچستان رجسٹرڈ بلوچستان کے تاجروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر وہ فرانسیسی اشیاء کی خرید وفروخت کا بائیکاٹ کرکے اپنا دینی فریضہ ادا کریں


