کوئٹہ مکس اچار کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، نورمحمد دمڑ

ہرنائی: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ کوئٹہ مکس اچار کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا ایک درجن جماعتوں نے بہ مشکل تین،چار ہزار لوگوں کو بھی اکھٹا نہ کرسکے جو جلسے میں شریک تھے اس میں بھی زیادہ تر دیہاڑی دیکر لانے والے لوگوں کا تھا جلسے میں پاک فوج کے خلاف تقریریں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ملک کی ترقی امن وسکون کے پیچھے وردی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پیچھے وردی نہ ہو تو کلبھوشن جیسے کیریکٹر جو ہر جگہ موجود ہیں ہمیں جینے نہ دیں، افواج پاکستان کے ساتھ 22 کروڑ پاکستانیوں کا دل دھڑکتا ہے، آج پاکستان میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے، آج ہم پرسکون طریقے سے یہاں کھڑے ہو کر اپنے دشمن کے خلاف بات کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں نیکٹا کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے باؤجود بلوچستان حکومت اور تمام سیکورٹی اداروں فل پروف سیکورٹی فراہم کی گئی اور مکس اچار کے کوئٹہ کے جلسے میں حکومت کی جانب سے کوئی رکاؤٹ نہیں ڈالی گئی بلکہ انہیں کھلی چھوٹ دینے کے باؤجود بلوچستان عوام نے جلسے کو مستردکردیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آج پی ڈی ایم کے جلسے کے سٹیج پر جو اکھٹے بیٹھے ہوئے تھے انہیں ہی لوگوں نے کل تک بلوچستان قومیت کے نام پر غریب عوام کو لڑاتے رہے لیکن آج جب انکی اپنی مفادات کا وقت آیا تو یہ سب کچھ بلا کر ایک سٹیج پر اکھٹے بیٹھ گئے یہی وجہ ہے کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہے اور اب انکے جھوٹے نعروں سے انہیں ورغلایا نہیں جاسکتا ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان نے مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ٹھان لی، اس کردار کو بخوبی نبھانے پر مولانا کو ‘مولانا نواز شریف زرداری’کا لقب ملا، نواز شریف کو سکیورٹی رسک قرار دینے والے آج ان کا دفاع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوے دیا کرتے تھے، قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے، آج وہی مولانا تھالی کے بینگن کی طرح بیگم صفدر اعوان کے جانب لڑھک آئے ہیں، مولانا فضل الرحمان آل شریف کی کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور قوم سے بیوفائی کو تحفظ دینے کے لیے میدان میں نکل پڑے ہیں۔صوبائی وزیر نے بلوچستان کے نام نہاد بلوچ پشتون قوم پرستوں جماعتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مرکز میں عمران خان اور بلوچستان میں بی اے پی کی حکومت کا تو صر ف دو، ڈھائی سال کا عرصہ ہوچکا ہے ماضی میں تو یہی نام نہاد مسترد شدہ پشتون و بلوچ قوم پرستوں جماعتیں ہمیشہ اقتدار میں رہے انہیں اپنے دور حکومتوں میں بلوچستان کے حقوق کا خیال کیوں نہیں آیا اور بلوچستان کی پسماندگی بربادی کے ذمہ دار یہی بلوچ،پشتون قوم پرست اور مذہبی جماعتیں ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ ہزارگنجی میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاء پر شدید دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی پرامن حالات خراب کرنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے بے گناہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے چند ٹکوں کی خاطر بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت عوام اور تمام سیکورٹی ادارے ایک پیج پر ہے انہوں نے کہاکہ ہزار گنجی دھماکہ میں شہدا کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اور دھماکے میں ملوث دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں