آٹا اور چینی سمیت دیگر مافیاں کی پہلی مرتبہ نشاندہی ہوئی ہے‘انوار الحق کاکڑ

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی سمیت دیگر مافیاں کی پہلی مرتبہ نشاندہی ہوئی ہے دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی، اپوزیشن کی 2بڑی سیاسی جماعتیں ان مافیاں سے فائدہ اٹھاتی رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سمیت کسی کو این آر او نہیں دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے آٹا اور چینی مافیا کی نشاندہی کرائی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ان مافیا سے فائدہ اٹھاتی رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سمیت کسی کو این آر او نہیں دیا ہے سب کو پتہ ہے کہ عمران خان اور ان کے درمیان اختلافات موجود ہے۔ ملک میں مہنگائی ضرور ہے مگر آنے والی چند ماہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں قدرے کمی واقع ہوگی۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں