جزائر پر وفاق کا قبضہ سندھ کے وجود پر حملہ سمجھتے ہیں، پی پی سندھ کارڈ استعمال کرکے عوام کو بے وقوف بناتی ہے، جسقم
خیرپور(بیورورپورٹ) جسقم کے مرکزی چیئرمین صنعان قریشی نے وفاق کوخبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حرکتوں سے بازآئے آج کا دھرنا انکے لئے پیغام ہیں کہ نیازی صاحب سدھرجائیں اورآرڈیننس واپس لے ورنہ سندھ دھرتی کابچہ بچہ احتجاج کریگا پی پی کاسندھ کے حقوق پردوہرا معیارسمجھ کے باہرہے پی پی سندھ کے ووٹوں سے اقتدارمیں آکراقتدارکی سیاست کرتی ہے اگرانکایہی پالیساں رہی توسندھ کی عوام انکوچھوڑجائیگی سندھ کے وارث جب تک زندہ ہیں سندھ کے جزیرے پر زبردستی قبضہ ہونے نہیں دینگے ان خیالات کا اظہارانھوں نے ببرلومیں ہزاروں کارکنوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا دھرنے سے سینئروائس چیئرمین امجدمہیسرنے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ سندھ کے جزیرے پروفاق کاقبضہ سندھ کے وجودپرحملہ سمجھتے ہیں پی پی ہمیشہ سندھ کارڈاستعمال کرکے سندھ کی عوام کوبے وقوف بناتی ہے دھرنے سے مرکزی وائیس چیئرمین نیازکالانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازلیگ کی جانب سے سندھ کے جزیرے پرحمایت خوش آئندہیں سندھ کے جزیرے کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں۔


