قلات،پہاڑی سے مدرسہ کے طالب علم کی لاش برآمد
قلات(بیورو رپورٹ) نامعلوم افراد نے سات سالہ طالب علم کو قتل کردیا لاش قریبی پہاڑوں سے بر آمد مقتول کے والد کے مطابق میرا سات سالہ بیٹا عمران پیر کے روز مدرسہ پڑھنے گیا مگر واپس نہیں آیا کافی انتظار کے بعد مقامی پو لیس کو اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش شروع کردی بچے کو ساری رات ڈھونڈا پھر منگل کی صبح مدرسے کے قریبی پہاڑوں سے مجھے میرے کمسن بچے کی لاش ملی جس کو بیدردی سے پتھروں سے مارکر قتل کردیا گیا ہے پولیس موقع پر پہنچ کرلاش کو اسپتال منتقل کردیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عزت نذیر بلوچ اور ایس ایس پی ارباب امجد کاسی سول ہسپتال پہنچ گئے دریں اثناء قلات شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر منیر احمد شاہوانی بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد قاسم و دیگر نے کہا کہ ہم اس دلخراش واقع پر انتہائی دکھی اور غمزدہ ہیں بلوچستان میں اس قسم کا یہ پہلا واقع ہے قلات انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے بھر پور مطالبہ ہے کہ وہ کمسن طالب علم عمران کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا اقدام اٹھانے کی جرات نہ کریں۔


