ریاست مخالف تقریر،احمد اویس نورانی کیخلاف درخواست تھانے میں جمع
بہاولپور:کوئٹہ جلسہ میں ریاست مخالف تقریر کرنے پر احمد اویس نورانی کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ درخواست سمیرہ ملک کی جانب سے تھانہ صدر میں جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احمد اویس نورانی ریاست مخالف تقریر کرکے غداری کا مرتکب ہوا ہے۔احمد اویس نورانی نے اشتعال انگیز تقریر کرکے قوم کو ورغلانے کی کوشش کی ہے۔احمد اویس نورانی کا بلوچستان کو الگ ریاست بنانے کا بیان ریاست مخالف بیانیہ ہے۔
Load/Hide Comments


