خضدار، ایکسائز سوراب کے زیر استعمال گاڑی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی
خضدار، ایکسائز سوراب کے زیر استعمال گاڑی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خضدار لیویز نے گاڑی تحویل میں لیکرگاڑی میں سوار سرکاری اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزم کا واقعہ میں ایکسائز سوراب کے اعلٰی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد محکمے میں کھلبلی مچ گئی، معاملے کو دبانے کی سرتوڑ کوششیں، رپورٹ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر خضدار لیویز نے زاوہ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی سوراب سے خضدار جانے والی ایکسائز پولیس کے زیراستعمال گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائے چرس کے پیکٹ برآمد ہونے پر گاڑی تحویل میں لیکر سوراب ایکسائز کے ریحان نامی سرکاری اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، گرفتار ملزم نے منشیات اسمگلنگ کے واقعے میں سوراب ایکسائز کے اعلٰی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے انکشاف کیا ہے جس پر محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے اور معاملے کو دبانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ محکمے کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں برآمد کی جانے والی منشیات کو پوشیدہ طریقے سےغیرقانونی طور پر فروخت کرنے کی نیت سے محکمہ کے زیراستعمال گاڑی کے زریعے منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس خضدار لیویز نے ناکام بنا دی،


