نوشکی، فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق ایک شخص زخمی
نوشکی( نامہ نگار)انام بوستان روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کو مغرب کے ٹاہم انام بوستان روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پسٹل سے فائرنگ کرکے نوشکی ملیشیاء ایف سی کے سول کلرک اصغر خان سکنہ بنوں خیبر پختونخوا سول کلرک شائد اللہ سکنہ بنوں خیبر پختونخواکو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے فائرنگ سے ایک راہگیر مراد شاہ ولد خیر بخش مینگل سکنہ کلی قادر آباد نوشکی بھی زخمی ہوئے نعشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ایف سی حکام کے حوالے کردیا گیا واقعہ کے بعد نوشکی پولیس اور ایف سی نے شہر کی داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوے.


