سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے کا گارڈ چاقو حملے میں زخمی

ریاض :سعودی عرب میں ایک شخص نے فرانسیسی قونصل خانے کے باہر چاقو سے حملہ کرکے قونصل خانے کے گارڈ کو زخمی کردیا۔سعودی حکام کے مطابق ایک سعودی شہری نے جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے گارڈ کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے اس حوالے سے فرانسیسی سفارتخانے نے کہا کہ حملے کے فوری بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا، زخمی گارڈ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سعودی پولیس کے مطابق حملہ آور سعودی شہری ہے تاہم زخمی ہونے والے گارڈ کی شہریت نہیں بتائی گئی۔فرانسیسی سفارتخانے نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی اور سعودی حکام نے حملے کے محرکات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں