پیٹرول ایک روپیہ 57 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا

پیٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی: وزرات خزانہ
وفاقی حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 84 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 103 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل اور لائنٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں