ہم نےتحفظات سے آگاہ کیا،نواب زہری کو جلسہ میں نہ بلانے کا فیصلہ ن لیگی قیادت کا تھا، سردار اخترمینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے سابق وزیراعلی نواب ثناءاللہ زہری کوپی ڈی ایم کے جلسہ میں نہ بلانے کا فیصلہ مسلم لیگ نون کی قیادت کا تھاہم میزبانی کے فرائض دے رہے تھے نہیں چاہتے تھے کہ کہ کوئی بدمزگی ہو ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ دوہزار تیر ہ میں جب سابق وزیراعلی کے بیٹے ،بھائی اور بھتجے کا واقعہ ہوا تھا توسابق وزیراعلی کی جانب سے مجھ سمیت میرے والد اور ہماری پارٹی کے سینٹرل کیمٹی کے ممبرمیر امان اللہ زہری کے خلاف ایف آئی آر کاٹی تھی اور پھر گزشتہ سال جب میر امان اللہ کا قتل ہو تو پھر انس میں سابق وزیراعلی اور ان کے بھائیوں کو نامزد کیا گیا تو ظاہر ہے ایک تو سیاسی اور پھر قبائیلی رنجشیں تھیں تو ایسے میں مناسب نہیں تھا کہ ایک سٹیج پر ہم بھی ہوں اور سابق وزیراعلی بھی ہوں اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی ہو ہم نہین چاہتے تھے کہ وہ جلسہ خراب ہو جس کی میزبانی ہم کررہے تھے ہم نے اپنے تحظات مسلم لیگ نون کی قیادت کے سامنے رکھے البتہ فیصلہ


