ن لیگ بلوچستان میں بھونچال،صوبائی جنرل سیکرٹری نے اجلاس بلائے جانے کی خبر کی تردید کردی
کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور ترجمان جمال شاہ کاکڑ کا پارٹی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ضلعی پارٹی اجلاس بلائے جانے کی خبریں جھوٹ اور گمراہ کن ہیں،پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے سے قبل پارٹی کی مرکزی قیادت نے صوبائی قیادت سے مشاورت کی تھی اور اعتماد میں لیا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں آئین کی سربلندی، ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کی مکمل تائید و حمایت کرتی ہے۔میڈیا سے درخواست ہے کہ پارٹی ترجمان کی تصدیق کے بغیر خبر نشر نہ کی جائے۔
Load/Hide Comments


