پسنی،لاپتہ ماہی گیر کی نعش نکال لی گئی
اوتھل؛ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی رشاد بیس پسنی کی ٹیم نے لاپتہ ماہیگیر کی لاش کو نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ایم ایس اے کو اطلاع دی گئی تھی کہ مقامی کشتی سے دورانِ فشنگ ایک ماہیگیر سمندر میں گرکر لاپتہ ہوگیاہے جسکے بعد او آئی سی رشاد بیس کی خصوصی ہدایت پر ایم ایس اے کی ٹیم نے لاپتہ ماہی گیر کی تلاش شروع کردی۔ مسلسل تلاش کے بعد لاپتہ ماہی گیر کی لاش آج جزیرہ ہفتلار کے قریب ایم ایس اے کی ٹیم کو ملی۔ ایم ایس اے نے خصوصی بوٹ کے زریعے لاش کو جیٹی تک پہنچادیا جسکے بعد ضروری کاروائی کے لیے نعش کو آرایچ سی پسنی منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


