گڈانی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
گڈانی (نمائندہ انتخاب) بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی اور گرد ونواح میں الصبح تقریباً 6.18 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے گھروں کی دیواریں ہل گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لوگ نیند سے بیدار ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی بھی جگہ نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
Load/Hide Comments


