فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو‘اعظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو‘امید ہے آپ یہاں اشتہاروں میں کمیشن کا مطالبہ نہیں کرینگی‘فردوس باجی آپ کے آنے سے اپوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑا،لیکن آپ پہ سپریم کورٹ اعتراض کر چکی ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں اعظمی بخاری نے کہا کہ فردوس عاشق کی تعیناتی پر پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی تحفظات ہیں فردوس عاشق نے پہلے دن ہی غلط بیانی سے آغاز فرمایا ہے اپوزیشن کسانوں کے احتجاج میں کوئی فوٹو سیشن نہیں کرانے گئی پی ٹی آئی نے پانچ سال اپنی سیاسی دکان فوٹو سیشن پر ہی چلائی ہے فردوس باجی اپنی معلومات درست کرلیں ہمارے دور میں کسانون کیلیے سو ارب کا کسان پیکج دیا گیامسلم لیگ ن نے زرعی الات،ادویات اور کھاد پر سبسڈی دی ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا اب نے کسان کو بدحال کردیا ہے فردوس آپا آپ نے چھوٹے کاشتکاروں کی بجائے گنے کے بڑے مگرمچھوں کو پالاانہی بڑے مگرمچھوں کو اربوں کی سبسڈی دی فر دوس عاشق نے بھی آج کسانوں کی بدحالی پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی کوشش کی ہمارے دور میں عام آدمی کو سبزیاں،آٹا،چینی مل رہی تھیاس نالائق حکومت سے کوئی شخص خوش نہیں پورا پاکستان سڑکوں پر ہے کیا ہی اچھا ہوتا بات کرنے سے پہلے تول لیا جاتا پھر بولا جاتا،تاکہ شرمندگی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں