ن لیگ میں حالات کو ناقابل واپسی بنادیا گیا ہے، جنرل قادربلوچ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی کے ڈویژنل،ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت سنیئر رہنماؤں اور کارکنوں کا مشاورتی اجلاس آج(ہفتہ) کومیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت اور فیصلہ کیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی واپسی کی گنجائش موجود نہیں ہے پارٹی کے ساتھ کئی سال تک مخلص رہے اور فعال و متحرک بنانے میں کردارادا کیا تاہم اب حالات کو ناقابل واپسی بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ڈویژنل،ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت سنیئر رہنماؤں اور کارکنوں کا مشاورتی اجلاس (ہفتہ) کومیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر صبح 11بجے منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت اور فیصلہ کئے جائیں گے۔اجلاس میں پارٹی کے عہدیداروں، سنیئر رہنماؤں، ورکروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی وجہ سے ایم پی اے ہاسٹل سے میڑوپولیٹن کارپوریشن میں مقام تبدیل کیا گیا ہے آج کے اجلاس میں ساتھیوں سے حتمی مشاورت کرونگا جس کے بعد اجلاس کے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس بھی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں