شادی میں والدین کے ٹال مٹول پر سعودی لڑکی عدالت پہنچ گئی
ریاض ;سعودی عرب کی ایک شرعی عدالت نے شادی کے لیے رجوع کرنے والے ایک جوڑے کا عدالتی سرپرستی میں نکاح کرا کے ایک نئی روایت قائم کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی ایک نوجوان لڑکی نے عدالت میں درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے والدین اس کے منگیترکے ساتھ شادی کے معاملے میں ٹال مٹول سے کامل لے رہے ہیں۔ ان کے اس ٹال مٹول کی وجہ سے پہلے بھی متعدد لوگوں کو رشتے کا انکار کیا جا چکا ہے
Load/Hide Comments


